?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ جانچ پڑتال کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانج ہو اتنے ہی حقائق کی وضاحت ہو گی،پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد فنڈ ریزنگ پر ہے۔
2 بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ فنڈنگ پر جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ ، مفادات ، بھتہ خوری کا فرق دیکھے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے تحت پی ٹی آئی نے پارٹی بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے اور عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں، ایک ارب64 کروڑ روپے فنڈنگ میں سے31 کروڑ روپے سے زائد رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں شامل کیش رسیدیں اور بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں، اسٹیٹ بینک کی بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ تحریک انصاف کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے، لیکن اس رقم میں سے الیکشن کمیشن میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
تین بینکوں نے2008 تا 2012 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں، جبکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز نے آڈٹ رپورٹ میں کوئی تاریخ درج نہیں کی اور پانچ سال میں آڈٹ رپورٹس کا ایک ہی ٹیکسٹ جاری کیا،تاریخ کا درج نہ ہونا اکاؤنٹنگ معیار کیخلاف ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتخابات سے پہلے کی ہے، 18اکاونٹس میں 8 اکاونٹس ایسے ہیں جن میں فنڈز آرہے ہیں، دنیا بھر سے شوکت خانم کو فنڈنگ ہوتی ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کی ساتھ ہی اسکروٹنی ہونی چاہیے، تینوں جماعتوں کے اکاونٹس ایک ہی دن عوام کے ساتھ رکھے جائیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کے چہرے پر ایمانداری کا میک اپ دھو دیا ہے، یہ جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی اب کس بات کی رازداری ہے؟ ن لیگ کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصر کے دورے اور بین الاقوامی اجلاس کے منصوبوں کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبروں کی ویب سائٹ ایکسیوس نے باخبر ذرائع کے
اکتوبر
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا
?️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ
جنوری
شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے
جولائی
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
?️ 9 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
مئی
اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا ہاتھ تھا
?️ 22 اکتوبر 2025اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا
اکتوبر
عالمی ہڑتال کا پیغام: غزہ تنہا نہیں ہے۔ جرم بند کرو
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور عالمی تحریکوں کی طرف سے فلسطین اور
اپریل
صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لیے گیس
جولائی
صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا
?️ 2 اکتوبر 2025صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو
اکتوبر