وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری  قرار دے دیا

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے  کہا ہے کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔او آئی سی کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اسلام تعاون تنطیم (او آئی سی) اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال بعد او آئی سی کا پاکستان میں اجلاس ہو رہا ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، اگست میں حالات بدلے تو افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے، افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، او آئی سی کی ذمے داری ہے کہ افغانستان کی مدد کرے۔

مشہور خبریں۔

داعش کس کی وکیل ہے،غیر مرئی سرحدوں کی دستاویزی فلم

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے "غیر مرئی سرحدیں” نامی دستاویزی فلم میں

غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کی مالا؛ "بشار المصری” کون ہے؟

🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنگ کے خاتمے کے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے

🗓️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے

درفشاں کو کیسے پتا چلا کہ لوگ ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں، فاطمہ آفندی

🗓️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا ہے کہ

پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں سیز فائر کو قبول کیا۔ وزیراعظم

🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان

ہنیہ کا لبنان کا دورہ؛ فلسطینی وفد کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:   لبنان میں حماس کے میڈیا دفتر نے اعلان کیا کہ

صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟

🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے

پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار

🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے