🗓️
آستانہ: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے جمعرات کو آستانہ [قازقستان] میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا اور ان کی جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال بن گئی۔ محمود عباس نے فرط جذبات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے اور ان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد پر بے حد شکر گزار ہوں۔
محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے، ایک سو سال سے ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے رہنمائوں میں آپ شامل ہیں، آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مشہور خبریں۔
سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ
🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک
مارچ
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
برطانوی عوام کی زندگی پر مہنگائی کے بحران کا اثر
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ کے سب سے بڑے چین اسٹورز میں سے ایک
ستمبر
منصور ہادی کی حکومت کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے یمنی جنگ کو بے فائدہ قرار دیا
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: مشاورتی کونسل کے چیئرمین احمد عبید بن دغر اور مستعفی
دسمبر
یمن کا شپنگ کمپنی کو انتباہی ای میل
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی بحریہ کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ٹیوٹر جہاز
جون
لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے ملازمین کی ہڑتال؛افراتفری، پروازیں منسوخ
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی سیکورٹی گارڈ یونین اور مینیجرز
اپریل
سعودی عرب یوکرین کانفرانس میں کیوں شرکت نہیں کرے گا؟
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: ایک جرمن میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
جون
ایکس پلیٹ فارم کا اہم تبدلیلی کرنے کا اعلان
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایکس نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی
جون