وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ’چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا۔‘

وزیر اعظم بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے، چین کے ساتھ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنائیں گے۔

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خطے کے دیگر اہم ممالک سے تعلقات کو فروغ پر بات چیت ہوگی، وزاعظم نے علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم بیجنگ میں پاک-چین ’بی ٹو بی‘ انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاک-چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورے میں سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق

پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا

عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد   

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی

نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی

ایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا

?️ 30 جنوری 2022نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن

جبالیا میں صیہونی قابضین کے نئے مظالم اور قتل و غارت گری

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے دیر البلح کیمپ میں ایک

حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ

فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے