وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگئے۔میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یو اے ای کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے لیے مختلف ریاستوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، کابینہ کے اہم ارکان اور ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی روانہ ہوا۔

اپنے دورے کے دوران شہباز شریف، ڈبلیو جی ایس سے اپنے خطاب میں جامع اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے لیے پاکستان کے وژن کو اجاگر کریں گے۔

اس دوران شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ دیگر سربراہان مملکت اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرکردہ چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے مارچ 2024 میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مئی میں یو اے ای کا پہلا دورہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے

حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو وائرل

🗓️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو

اسرائیل جنگ بندی کے بدلے قیدیوں کی رہائی کے لیے بے تاب

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی ذرائع کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے

اب بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو کروں گا، ماضی میں انکار کردیا تھا، آغا علی

🗓️ 2 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ

12 فروری 1978 کو کیا ہوا؟

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کے یقینی آثار کے ظہور کے

پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے مزید100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی

🗓️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے مزید 100

یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟

🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے