?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ماحولیاتی استحکام اور بین الاقوامی معاہدوں کی تعمیل کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 زہریلی کیڑے مار دواؤں پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے، جو صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے کے باوجود ضرورت سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی وسیم اجمل چوہدری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے دوران اہم اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین نے میتھائل برومائڈ (ایم بی) پر بڑھتے ہوئے انحصار اور اس کے مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ کیڑے مار دوائیں، جو پہلے گندم، کپاس، چاول اور سبزیوں جیسی اہم فصلوں میں کیڑوں پر قابو پانے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں، انہیں اب شدید ماحولیاتی انحطاط، پانی کے ذرائع کی آلودگی اور کسانوں اور صارفین میں صحت کے مضر اثرات سے جوڑا گیا ہے۔
ان کا مسلسل استعمال مقامی ماہرین اور بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں دونوں کے لیے تشویش کا باعث رہا ہے۔
وزارت کی طرف سے لیا گیا ایک اور تاریخی فیصلہ درآمد شدہ شپمنٹ پر میتھائل برومائڈ (ایم بی) کے حد سے زیادہ استعمال کو کم کرنا ہے۔
اجلاس کا مقصد پاکستان کی جانب سے مونٹریال پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا جس کے تحت ایم بی کے استعمال پر پابندی عائد ہے، سوائے قرنطینہ اور پری شپمنٹ مقاصد کے جہاں کوئی قابل عمل متبادل موجود نہیں ہے۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں میتھائل برومائڈ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر درآمد شدہ اجناس جیسے دال، کینولا، سویابین، پان اور کپاس میں اس کا استعمال بڑھا ہے۔
اجلاس میں ماہرین نے اس کے ماحولیاتی اور صحت پر اثرات کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا اور ریگولیٹری مداخلت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برآمد کرنے والے ملک میں فائٹو سینیٹری ٹریٹمنٹ کیا جائے تاکہ آمد پر ایم بی کا استعمال کم سے کم کیا جاسکے، شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈبل فیومیگیشن کے عمل کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی، درآمد کنندگان کے لیے اخراجات کو کم کیا جائے گا اور نقصان دہ کیمیکلز کی غیر ضروری نمائش کو روکا جائے گا۔
میتھائل برومائڈ کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے نمٹنے کے علاوہ وزارت نے خطرناک حشرہ کش دواؤں کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی کی جو انسانی صحت، حیاتیاتی تنوع اور زرعی استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔
ان کیڑے مار دواؤں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکومت کا فیصلہ عالمی بہترین طریقوں اور پائیدار زراعت کے بین الاقوامی وعدوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
وزارت کے اعلان کے مطابق سائنس دانوں کی ایک ٹیکنیکل کمیٹی قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے اور انہیں اپ ڈیٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ محفوظ اور زیادہ ماحول دوست متبادل اپنائے جائیں۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ پاکستان نے ان اصلاحات کے نفاذ کا مقصد نہ صرف صحت عامہ اور ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں اپنے زرعی شعبے کی مسابقت کو بھی بڑھانا ہے، جہاں سخت حفاظتی اور معیار کے معیارات کی تعمیل تجارت کے لیے تیزی سے ایک شرط بنتی جارہی ہے۔
توقع ہے کہ ان اقدامات سے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی، کرایہ طلب کرنے کے طریقوں کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان کی زرعی درآمدی پالیسیوں کو جدید بنایا جائے گا، جبکہ عالمی ماحولیاتی معاہدوں کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔
فوڈ سیکیورٹی کی وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پائیداری، صحت عامہ اور عالمی ذمہ داریوں کی تعمیل کو ترجیح دینے والے طریقہ کار سے تجارت کو آسان بنانے کے لیے وقف ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد
دسمبر
یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ
جنوری
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
جولائی
اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار
ستمبر
گارڈین: ایران پر امریکی خفیہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر
جولائی
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
پاکستانی سفیر کی ہند کو جوہری جواب دینے کی دھمکی
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی نے خبردار کیا
مئی