ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔اجلاس کے دوران 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتنی چاہئیے۔وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں،اتحاد میں طاقت ہے،دلیری کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں۔مشکلات آتی ہیں مل کر سامنا کریں گے۔مشکل وقت میں سب کو متحدہ ہو کر سامنے آنا چاہئیے۔

وزیراعظم کچھ دیر بعد قانونی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔کالعدم جماعت کے مطالبات پر قانونی رائے سے آگاہ کیا جائے گا۔مختلف قانونی امور سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔دوسری جانب گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم، وزراء اور کور پارٹی قیادت سے خفا نظر آئے۔ وزیر اعظم نے ارکان سے شکوہ کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے ارکان کوہدایت دی کہ ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہئیے، چند ہفتوں میں وزراء اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی۔

دوران اجلاس وزیر اعظم نے وزرا کو کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے بھی روک دیا۔ وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم کی مثال بھی دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کیسے بولتے تھے۔ ان میں سے جب کسی ایک پر بھی کوئی بات ہوتی تو وہ 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے، پتہ چلتا تھا کہ کوئی معاملہ ہوا ہے اور اس کا شدید ترین ری ایکشن آیا ہے۔

وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پیشی پر آپ لوگ ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن جائیں۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے پنجاب کو جلد لوکل باڈی الیکشن ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت

🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے

تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے

یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک

🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون

فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے

مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام  

🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی

قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار

🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

امریکہ کی طرف سے یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیارکو پینٹاگون ٹریک کرنے سے قاصر

🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق افراتفری کا

غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت

🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے