وادی تیراہ میں پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں

پاک فوج

?️

پشاور (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ وادی تیراہ میں فوری اور مؤثر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وادی تیراہ میں مسلسل اور شدید برف باری کے باعث حالات زندگی شدید متاثر ہیں، پاک فوج کا مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے ریلیف آپریشن کئی روز سے بلا تعطل جاری ہے۔ ریلیف سرگرمیوں کے دوران برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو بھی بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا، خراب موسم اور مواصلاتی مشکلات کے باوجود پاک فوج اور ایف سی کے افسران و جوان ذاتی طور پر بھی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وادی تیراہ میں امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل اور ہنگامی طبی امداد سمیت ضروری اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئے، سخت موسمی حالات میں امدادی اقدامات پر مقامی شہریوں نے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، امن کے قیام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے عزم پر ثابت قدم ہے۔

مشہور خبریں۔

آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے خطرہ ہے

?️ 26 فروری 2023سرینگر:        ( سچ خبریں)        غیر قانونی

ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

ایران تسلیم نہیں ہوگا: امریکی میگزین

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:امریکی میگزین پولٹیکو نے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ امریکی

امریکہ نے کئی ممالک پر شام کی مدد نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے:بشار الاسد

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد نے دمشق کا سفر کرنے والے

تاریخ کے آئینے میں صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: صہیونیوں نے 78 سال قبل باضابطہ طور پر فلسطین کی

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت

?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد

عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے