نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، مرتضیٰ وہاب کا کینال منصوبہ ختم کرنے مطالبہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کینالز منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا۔

صدر ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے الزام عائد کیا کہ نہروں کے معاملے کو پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، سندھ نے اپنےمقدمہ کو مضبوطی سے لڑا، وزیراعظم کو بلاول بھٹو کے مطالبے پر کینالز منصوبے کو ختم کردینا چاہیے ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے غیر مشروط طور حکومت کا ساتھ اس لیے دیا تھا کیونکہ ہمیں ملک میں امن اور خوشحالی پیاری ہے پنجاب کے وزرا کے بیانات پر یہ معاملات خراب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بلکل عیاں ہے کہ پانی کم ہوتا جارہا ہے، ایک حصے کا پانی کاٹ کر دوسرے کو نہیں دیا جاتا، صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کہہ چکے ہیں کہ کینالوں پر ہمیں کیا تحفظات ہیں، ہم ترقی کے حق میں ہے لیکن پانی کی کمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ خود فرمارہی ہے کہ پانی کے لیے کام کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طور پر کینالوں کے منصوبے کو روکنا چاہیے۔

قبل ازیں، میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کا افتتاح کردیا، انہوں نے بتایا کہ پارکنگ ایریا میں 500سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہے، عوام سے جو وعدہ کیا تھا آج اسے وفا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ایک تاریخی جگہ ہونے کے ساتھ مسائل کا گڑھ بھی ہے جہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، کے ایم سی نےیہاں کے لوگوں کومشکلات سے نکالنے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کارونا نہیں رورہے، شہرکی ترقی کےلیے کام کرتے رہیں گے، ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں آنے والوں کومتبادل جگہ دیں گے،شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی کےحکمرانوں کوبڑی فنڈنگ ملی لیکن کام کچھ نہیں کیا، معاملات خوش اسلوبی سےحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 30اپریل کو ڈینسوہال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ملالہ یوسف زئی کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ

امریکی فوجی شام سے تیل چوری کرتے ہیں، شامی وزیر پٹرول نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

?️ 28 مارچ 2021دمشق (سچ خبریں) شامی وزیر پٹرول نے امریکی فوجیوں کی چوری کے

کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لیے واپس بلا لیا گیا

?️ 19 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار

شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کے ساتھ نیوز چیٹ کو دوبارہ شائع کیا

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر حیدر عباس انتقال کر گئے

ہیومن رائٹس واچ کو سعودی عرب میں کم عمر بچوں کی سزائے موت پر تشویش

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:  ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام کی جانب سے نابالغوں کو

ایلان مسک کی ٹرمپ حکومت سے علیحدگی

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ

برطانوی وزیراعظم کے دو معاونین کا استعفی

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:ٹام رٹلینڈ اور جو مورس، وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دو

اچھا ہوگا کہ ٹک ٹاک کو ایلون مسک یا لیری الیسن خریدیں، ڈونلڈ ٹرمپ

?️ 24 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے