نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں پاک فوج نے کہا تھا کہ فوجی تنصیبات اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

کانفرنس میں عزم کیا گیا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے مجرمان، توڑ پھوڑ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحمل کا مزید کوئی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں 9 مئی کو ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

نگراں صوبائی حکومت نے مقدمات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی اصولی منظوری دی اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک کو یقینی بنایا جائے۔

اس ضمن میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کے لیے مؤثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں چہروں کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹابیس سے مدد لی جارہی ہے

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کے لیے فول پروف طریقہ کار اپنایا جائے اور پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پروفیشنل طریقے سے کام کریں اور تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل اور قانونی لحاظ سے مؤثر تفتیش مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن اپنا کام بہتر طریقے سے کرے تاکہ کوئی بھی ذمہ دار بچ نہ پائے۔

اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نےشرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ سہیل آفریدی

?️ 28 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدی

بھارت میں اسلامو فوبیا میں اضافے کا پاکستان کا بیانیہ

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مسلم مخالف ہونے والے

صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی

افغانستان میں قیام امن کے لیئے پاکستان کا اہم کردار، امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کردیا

?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے

سیلاب میں پھنسے افراد کا پتہ لگانے، مدد فراہمی کیلئے تاریخ میں پہلی بار ڈرون کا استعمال

?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ

جوزف عون لبنان کے صدر منتخب

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: حریت کانفرنس

?️ 10 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے