?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کری9ioں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنا چاہئیں۔
نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 40 روپے سستا کردیا تھا جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی اور ڈیزل 15 روپے کم کر کے 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔
نگران وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو پرائس کنٹرول نظام کو متحرک کرنے اور ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی، وزیر اعظم آفس کے مطابق صوبائی حکومتوں وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے ڈان کو بتایا کہ چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل نگران وزیر اعظم کے احکامات سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی وفاقی حکومتیں مارکیٹ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں، اور تاجروں نے اپنی مرضی سے قیمتیں متعین کیں، اور یہی رجحان نگران حکومت کے دور میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، تاہم اب نگران وزیر اعظم قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات جاری کیے۔
نگران وزیر اعلیٰ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے کراؤں میں 10 فیصد کمی کی تجویز پیش کی گئی، محسن نقوی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اُدھر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، پرائس کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کی تاکہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی 12 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 38.28 فیصد انوار الحق پر پہنچ گئی، یہ پانچ ہفتوں میں دوسرا بڑا اضافہ ہے۔
اس کے بڑھنے کی بنیادی وجہ بجلی، پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور انوار الحق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تھا، اس کے ممکنہ طور پر دیگر شعبہ جات خاص طور پر ٹرانسپورٹیشن پر اثرات مرتب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر مزید 17
اپریل
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مہوش حیات کی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی
?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی
اکتوبر
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
?️ 28 اپریل 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دنیا بھر
اپریل
فنانس بل میں مقررہ وقت پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں پر بھاری جرمانے عائدکرنے کی تجویز
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ
جون
اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے
?️ 23 اپریل 2021یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی
اپریل
پی ٹی آئی سمیت جو بھی جماعت حکومت بنائے گی اسے اقتدار منتقل کردیں گے، نگران وزیر اعظم
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
جنوری
’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران
اپریل
سات سال بعد بھارتی عہدیدار کا دورۂ شام
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: 7 سال بعد، ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کے دورے
جولائی