?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (3 جنوری) ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر جمع ہزاروں افراد کے ہجوم میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اپنی رپورٹ میں جنوبی شہر کرمان کی صاحب الزمان مسجد میں ایران کے پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز کے سربراہ کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 73 افراد کے جاں بحق اور 140 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
بعد ازاں زخمیوں میں سے کئی افراد جانبر نہ ہوتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلا دھماکا جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے سے 700 میٹر کے فاصلے پر اور دوسرا ایک کلومیٹر دور ہوا، ایرانی حکام نے دھماکوں کو ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوع پر ’بموں سے لدے دو بیگز دھماکے اڑائے گئے‘۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’دہشت گردوں نے بظاہر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کیے۔‘
خبر رساں ایجنسی ’اثنا‘ نے کرمان کے میئر سعید تبریزی کے حوالے سے بتایا کہ بم 10 منٹ کے وقفے سے پھٹے۔
واضح رہے کہ قاسم سلیمانی قدس فورس کے سربراہ تھے جو ایران کے پاسداران انقلاب کا غیر ملکی آپریشنز ونگ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
وہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے اور انہیں ایران کی قابل احترام شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام پسند نہیں ہیں؟
?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ
اگست
11 ستمبر افغانستان کے لیے 20 سال تک مصیبت
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ امریکہ نے افغانستان کی جنگ پر بہت زیادہ خرچ کیا
ستمبر
اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب
اگست
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری
?️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
پاکستان کا امریکا کے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا خیرمقدم
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی
اگست
افغان اثاثوں کی رہائی کے لیے 41000 چینی شہریوں کا میمورنڈم پر دستخط
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:چینی میڈیا نے بتایا کہ41000سے زائد چینی شہریوں نے ایک پٹیشن
مارچ
ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں مظاہرین پر شیلنگ کی مذمت، سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان
?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کراچی کی
دسمبر