نگران وزیر اطلاعات پنجاب کی ایران میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (3 جنوری) ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر جمع ہزاروں افراد کے ہجوم میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اپنی رپورٹ میں جنوبی شہر کرمان کی صاحب الزمان مسجد میں ایران کے پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز کے سربراہ کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 73 افراد کے جاں بحق اور 140 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

بعد ازاں زخمیوں میں سے کئی افراد جانبر نہ ہوتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلا دھماکا جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے سے 700 میٹر کے فاصلے پر اور دوسرا ایک کلومیٹر دور ہوا، ایرانی حکام نے دھماکوں کو ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوع پر ’بموں سے لدے دو بیگز دھماکے اڑائے گئے‘۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’دہشت گردوں نے بظاہر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کیے۔‘

خبر رساں ایجنسی ’اثنا‘ نے کرمان کے میئر سعید تبریزی کے حوالے سے بتایا کہ بم 10 منٹ کے وقفے سے پھٹے۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی قدس فورس کے سربراہ تھے جو ایران کے پاسداران انقلاب کا غیر ملکی آپریشنز ونگ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔

وہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے اور انہیں ایران کی قابل احترام شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران سے معاہدے کے لیے تیار: Axios  

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے شائع ہونے

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے

چین کا امریکہ پر دسیوں ہزار سائبر حملوں کا الزام

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بیجنگ نے واشنگٹن پر دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے اور حساس

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

?️ 20 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنۃ الہندوستان

وال اسٹریٹ جرنل کا اعتراف: ایران نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو گھسنے کا راستہ تلاش کرلیا

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل اخبار نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12

مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر

عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی

انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل

?️ 14 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے