نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران حکومت نے اب تک بینکوں سے تقریباً 40 کھرب روپے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

پہلے ہی قرض کے بھاری بوجھ تلے دبی معیشت 24-2023 کے آخر 30 جون تک قرض میں غیر معمولی اضافے کا شکار ہو سکتی ہے جبکہ حاصل کردہ رقم پہلے ہی پورے مالی سال 2023 میں لیے گئے مجموعی قرض سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے 19 جنوری 24-2023 کے دوران 39 کھرب 90 ارب روپے کا قرض لیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 13 کھرب 98 ارب روپے کے مقابلے میں 185 فیصد زیادہ ہے۔

یہاں یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے باعث تعجب ہو سکتی ہے کہ حکومت گزشتہ 6 ماہ سے مقررہ ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کر رہی ہے، نقد رقم حاصل کرنے لیے قابل فروخت کافی اثاثے ہونے کے باجود حکومت بڑھتے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے قرض لے رہی ہے۔

ذرائع نے وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں اوسطاً 28 فیصد سے زیادہ مہنگائی کے باعث حکومت زیادہ ریونیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، تاہم مہنگائی کے باعث اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وزارت بینکوں سے مزید قرض لینے پر مجبور ہے۔

محققین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو کی خراب صورتحال کے باعث نظام حکومت چلانے کے لیے مناسب آمدنی نہیں ہو رہی جب کہ حکومت کو ملکی اور غیر ملکی بڑے قرضوں کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی ادائیگی کے بڑھتے دباؤ کا بھی سامنا ہے جو کہ 57 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یہ 40 کھرب روپے کا قرض حکومت کے لیے بہت مہنگا ہے، کیونکہ ریٹرن تقریباً 21 فیصد ہے اور پورے مالی سال 2024 کے دوران اب تک تقریباً یکساں رہا ہے۔

صرف ماہرین ہی نہیں بلکہ حکومت بھی مانتی ہے کہ مہنگا قرض معیشت کے لیے بہت بڑی مشکل ہے جبکہ اسے پہلے ہی بجٹ کی 50 فیصد سے زیادہ رقم قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

ایک سینئر بینکر نے کہا کہ نگران حکومت اور گزشتہ 16 ماہ کی حکومت نہ صرف اس سلسلے کو روکنے میں ناکام رہیں بلکہ دونوں حکومتیں قرض لینے پر انحصار کرتی رہیں۔

ان مہنگے قرضوں سے سب سے زیادہ فائدہ بینک اٹھا رہے ہیں، زیادہ تر بینکوں کا کیلنڈر ایئر 2023 میں منافع دوگنا ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو

بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو کراچی میں درج مقدمے سے بری کردیا

?️ 29 مارچ 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

فلسطین کے حامی گروپوں کی نیتن یاہو کے دورہ انگلینڈ کے خلاف احتجاج کی تیاری

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی حامی گروپ اور یہودی آج صیہونی

وزیراعظم چوتھی نشست میں عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرچوتھی نشست میں

افغانستان پر قبضے کے خاتمے پر یمن کا رد عمل

?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان پر قبضے کے

طالبان وزیر کی نگران وزیرخارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی جائیداد کے مسائل پر تبادلہ خیال

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیرتجارت نے اسلام آباد میں

ترکی میں کارکنوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے