?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن ہم نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔
شرجیل انعام میمن سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا آغاز مولا علی کے قول سے کروں گا ،اُنہوں نے فرمایا جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس شخص کو دھاندلی کے ذریعے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا ، اُس شخص نے 2018 میں مینڈیٹ چوری کیا،2018 میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کر کے حکومت دی گئی، جیسے اِن کو حکومت ملی وہ ساڑھے تین سال کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا ۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ آج بھی ان کی جماعت کی تقریریں میں صرف شوکت خانم اور یونیورسٹی کی باتیں ہیں ،ساڑھے تین سال میں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ گنوا نہیں سکتے، ان کا دور سیاہ دور کے طور پر جانا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتا ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج بانی کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،یہ اپنے دور میں کہتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مثالی تعلقات ہیں، ان کے پاس کوئی بھی مینڈیٹ نہیں تھا ،اسمبلی میں بل پاس کرنے کا طریقہ کار سب کے سامنے تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب اقتدار میں تھے اس وقت جمہوری سوچ کیوں نہیں آئی،کیا سینیٹ چیئرمین کا الیکشن سینٹ کی سیٹیں اقتدار سب جائزہ تھا ؟جب عدم اعتماد پیش ہوئی تو کہا کہ آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کے لیے تیار ہوں، ہم لوگ کی اتنی شارٹ ٹرم میموری کیوں ہیں ؟۔ وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے کی باتیں بھول گئے، جب فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کی، کہا نیوٹرل ہیں اُنہوں نے کہا نیوٹرل تو جانور ہے، اُن کے دور میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہوئی،اپ کو کوئٹہ کے ورثا پکارتے رہے آپ نہیں گئے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھ اکہ سیاسی مخالفین کو بیان بازی پر گرفتار کیا گیا اورمیڈیا ٹرائل کروایا گیا ،سیاسی لوگوں کو منشیات کیس میں گرفتار کروایا گیا، کیا آپ کے دور میں پی پی لیڈرشپ آصف زرداری کو گرفتار نہیں کروایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عید کی رات کو فریال تالپور کو جیل بھیجوایا گیا،آپ کا دور بدترین آمریت کا دور تھا، امریکہ میں بیٹھ کر کہا جیل سے واپس لیں گے،آپ دنیا کے کون سے ملک کے ساتھ بیٹھ کر اپنے وطن کے خلاف سازشیں نہیں کر رہے۔


مشہور خبریں۔
اردگان نے صہیونی حکومت کے بارے میں اپنا موقف کیوں تیز کیا؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اردگان نے حال ہی میں نیویارک میں صیہونی
اکتوبر
جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے
جون
طالبان خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں: او آئی سی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں
مئی
یوکرین کے دارالحکومت میں فائرنگ اور یرغمال بنانے کی تفصیلات
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیف کے ایک حصے میں
اپریل
حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ
اپریل
نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے
اگست
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ
جنوری
امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ
جولائی