?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اب میاں صاحب کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کیونکہ برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی ہے نواز شریف ملک واپس آ کر سزا پوری کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈارکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مسلم لیگ نون کی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیئے ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کر کے ایون فیلڈ کے محلات بنائے، پلیٹ لیٹس کی رام لیلا بھی ختم ہو چکی ہے۔
وزیر ِمملکت برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عدنان واپس آ گئے لیکن سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف واپس نہیں آئے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ملک واپس آ کر سزا پوری کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کریں، نواز شریف کو عدالتوں نے کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف وہاں پر سیاسی پناہ لے لیں۔نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں اس کے علاوہ ان کے تمام آپشن غیر قانونی ہیں۔انہوں نے اپنی صحت کے بہانے سے جو برطانیہ میں ویزا توسیع کی درخواست دی تھی وہ مسترد ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی
مئی
وزیراعظم نے پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دارٹھہرانا مایوس کن قرار دیا
?️ 16 جولائی 2021تاشقند(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان امن کیلئے
جولائی
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل
مارچ
فلسطین کی حامی تنظیم کی فیس بک کے خلاف شکایت
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی حامی ایک برطانوی تنظیم نے فیس بک پر فلسطینیوں
فروری
صیہونیوں کا العروب کیمپ پر حملہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی
جنوری
احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا،اس ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا:فیصل واڈا
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے
اپریل
وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر
مارچ