?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گل نے سابق وزیراعظم کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی پتہ چلا اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہوچکے ہیں اسی لیے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو لندن بلایا۔ ڈاکٹرز نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دلائی جائے اور لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لیکے دئیے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کی عدالت میں جمع میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی پتہ چلا اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہوچکے ہیں اسی لیے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو لندن بلایا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر کو معائنہ کروانے کے بعد مرضی کا ایک خط لکھوایا لیکن انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب ان کی یہ مکاری اور عیاری چلے گی۔شہباز گل نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔معاون خصوصی نے ان چیزوں کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ ڈاکٹر کو لکھنا چاہئے تھا کہ دل کے مریض کو خوش کرنے کےلیے فوراً وزیراعظم بنایا جائے اور دوتہائی اکثریت دلائی جائے، ساتھ ہی ساتھ لندن میں دس مہنگے اپارٹمنٹس لیکر دیئے جائیں۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے ساتھ ہی بلواسطہ نواز شریف کی دوبارہ شادی کرانے کا بھی کہا ہے۔شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کے انتقال کے بعد نواز شریف کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا امکان کم
?️ 16 نومبر 2025 واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش،
نومبر
لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف
جنوری
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کی مذاکراتی ٹیم کا تعارف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان غیرمستقیم مذاکرات کا تیسرا دور عمان
اپریل
رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے
مارچ
خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کے مہنگے علاج بھی شامل
?️ 24 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے
مئی
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری