?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جس دن پنجاب اور کے پی میں الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم بتائیں گے کہ قومی مفادات میں خاموشی کیوں رکھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورت حال میں عمران خان نے پہنچایا، بتایا جائے ملکی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی؟ ڈالر کیوں نیچے کیوں نہیں آرہا؟ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی سرعام سہولت کاری کی گئی، ضمنی الیکشن میں بھی سہولت کاری سے نتائج لے رہے تھے، آج بھی عمران خان کو مقبول رکھنے کے لیے کس کی ضرورت ہے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2011ء میں عمران نیازی کو لانچ کرکے نوازشریف کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان کی خواہش پر 2017ء میں نوازشریف کو ہٹایا گیا اور آج پاکستان تباہی کے کنارے ہے، 2017میں پانچ کرداروں نےاس ملک کےساتھ جو کھلواڑ کیا معیشت کا بیڑا غرق ان پانچ کرداروں نے ملک کو اخلاقی طور پر معاشی خارجی اور سیاسی طور پرجتنا نقصان پہنچایا، ان کی جیبوں سے لوٹا ہوا پیسہ نکال لیا جائے تو پاکستان کو عالمی اداروں سے سخت شرائط پر قرض لینےکی ضرورت نہیں۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں ہم کہتے تھے کہ ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کرلیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا اور کیا دیکھنا ہے، آج بات کمیشن سے آگے نکل چکی ہے، کیا نواز شریف بار بار قربانی دیتے رہیں گے، نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، یہ نہیں ہو سکتا نواز شریف کی سزا ختم کر کے واپس لے آیا جائے، جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جب تک نواز شریف سے اور قوم سے معافی نہیں مانگی جائے گی اور اُس کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا جائے گا نواز شریف واپس نہیں آئے گا۔
مشہور خبریں۔
آنر کے بہترین کیمرا کے حامل فونز متعارف
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے بہترین کیمرا
مئی
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان
?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے
مئی
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
میٹا نے انسانی ذہانت جیسا کشش ثقل کو سمجھنے والا اے آئی ماڈل پیش کردیا
?️ 13 جون 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)
جون
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
ہم امریکہ کے وعدے پر بھروسہ نہیں کر سکتے: عراقی مزاحمت
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں کے کوآرڈینیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز
اگست