?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس میں نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی۔
آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔
نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ قاضی مصباح برآمدگی کا نوٹس کردیں آئندہ سماعت پر دیکھ لیں ، چھ متفرق درخواستیں ہیں ان کو بھی سن لیں ، نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں نیب نے آج رپورٹ جمع کروانی تھی۔
نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے، تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوگیا تھا ڈائریکٹر بھی تبدیل ہوئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے آج کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا، وہ انتخابی مہم میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر آجائیں گے، آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروادیں گے۔
عدالت نے کہا کہ آپ چار دن میں جواب جمع کروا دیں، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ چار دن رپورٹ جمع کروانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
احتساب عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
اس ریفرنس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔
بیورو نے الزام عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اس سلسلے میں نواز شریف اور آصف زرداری کو سہولت فراہم کی اور تحائف کو قبول کرنے اور ضائع کرنے کے طریقہ کار کو غیر قانونی طور پر نرم کیا۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے ستمبر اور اکتوبر 2008 میں متحدہ عرب امارات سے مسلح گاڑیاں (بی ایم ڈبلیو 750 لی ماڈل 2005، لیکسز جیپ ماڈل 2007 اور لیبیا سے بی ایم ڈبلیو 760 لی ماڈل 2008) حاصل کیں۔
مذکورہ ریفرنس کے مطابق وہ فوری طور پر اس کی اطلاع دینے اور کابینہ ٖڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کروانے کے پابند تھے لیکن انہوں نے نہ تو گاڑیوں کے بارے میں مطلع کیا نہ ہی انہیں نکالا گیا۔
نیب ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ سال 2008 میں نواز شریف کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا اس کے باوجود اپریل تا دسمبر 2008 میں انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کوئی درخواست دیے بغیر اپنے فائدے کے لیے کابینہ ڈویژن کے تحت طریقہ کار میں بے ایمانی اور غیر قانونی طور پر نرمی حاصل کی۔
ریفرنس کے مطابق خواجہ انور مجید نے ایم ایس انصاری شوگر ملز لمیٹڈ کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے آواری ٹاور کے نیشنل بینک کے ایک اکاؤنٹ سے 92 لاکھ روپے آصف زرداری کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اکاؤنٹ کے ذریعے آصف زرداری کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ 17 ہزار 557 روپے کی ادائیگی کی، ملزم نے اپنی غیر قانونی اسکیم کے سلسلے میں آصف زرداری کے ناجائز فوائد کے لیے مجموی طور پر 2 کروڑ 3 لاکھ 17 ہزار 557 روپے ادا کیے۔
دوسری جانب خواجہ عبدالغنی مجید نے آصف زرداری کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے 3 ہزار 716 ملین (371 کروڑ 60 لاکھ) روپے کی خطیر ادائیگیاں کیں۔
نیب نے ان افراد پر بدعنوانی کا جرم کرنے اور نیب قوانین کے تحت واضح کی گئیں کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہنے کا الزام لگایا۔
نیب نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان ملزمان پر مقدمہ چلا کر سخت ترین جیل کی سزا دی جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی نوجوان قرآن کی طرف زیادہ کیوں آرہے ہیں؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی نوجوانوں نے
نومبر
حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری
جولائی
اسرائیل کی تباہی نقب سے شروع ہوگی: صہیونی میڈیا
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع
فروری
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق
اپریل
امریکی سیکرٹ سروس میں دو دراندازوں کا داخلہ 4 ایجنٹس معطل
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ امریکی
اپریل
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھرپ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فوجی ساز وسامان
مارچ
فلسطین کے لیے ایران کی حمایت اسلامی اتحاد کے اہم ترین اشارے میں سے ایک: شیخ نعیم قاسم
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم
ستمبر