نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، اسحقٰ ڈار

?️

لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات کوششوں کے باعث بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، اقتصادی ایجنڈے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، شرح سود کو 22 سے کم سے 11 فیصد کر دیا ہے، ملکی ترقی ہو گی تو فی کس آمدنی بھی بڑھے گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی، ہم نے فضاؤں میں ان کے 6 طیارے مار گرائے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا، ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا اور بھارت کے خلاف فتح عطا کی، پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اسے ہمیشہ یاد رہےگا، ہم ملک میں دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ایران کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے، پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی نہ صرف مذمت کی بلکہ سفارتی طور پر برادر اسلامی ملک کی مدد بھی کی۔

سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، داتا گنج بخش کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، داتا دربار میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت

قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں: وزیر قانون

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں

پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے  جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے  سمندری حدود کی

فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے

?️ 18 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے پراسرار طور پر

چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے

دشمن یمنی عوام میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کے درپے ہیں: انصار اللہ کے سربراہ

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ دشمن مختلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے