نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ شاید نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بالکل ٹھیک کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور صحیح جماعت کو صحیح مینڈیٹ مل گیا تو معاشی لحاظ سے ملک میں بہت بہتری آسکتی ہے۔

پروگرام کے دوران خورشید شاہ نے تجویز دی کہ نگران حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں غیر معمولی حد تک اوپر چلی گئی ہیں، اس میں دیکھنا پڑے گا کہ کچھ ٹیکسز کم کرکے عوام کو کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کی استطاعت سے زیادہ بل آرہے ہیں، اگر ہم شروع سے توجہ دیتے اور توانائی کی پیداوار کے دیگر ذرائع استعمال کرتے تو یہ دن آج ہمیں نہ دیکھنے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں فی یونٹ 4 روپے کم کیا جاسکتا تھا لیکن یہ نہیں ہو سکا، اب بھی اگر نگران حکومت چاہے تو فی یونٹ 15 روپے کم کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں نظام کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کا اعتماد بحال ہوجائے تو میں نہیں سمجھتا کہ ملک کے حالات ایسے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو؛ حکمت عملی پر اتفاق، طریقۂ کار پر اختلاف

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:اگرچہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان بعض اختلافات موجود ہیں،

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

اگر میں صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی؛ ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں دعویٰ

کیا سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مزاحمتی تحریک شکست کھا جائے گی؟حماس کا بیان

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے سید حسن

ایران کے خلاف جنگ پر موساد میں غیر معمولی اختلافات؛ نیتن یاہو کی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے

?️ 27 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف ممکنہ

پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصی میں 1 لاکھ فلسطینی نمازیوں کی شرکت

?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی پابندیوں کے باوجود 100 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصی

اسرائیل میں حساس ترین فوجی یونٹ میں تعینات جاسوس گرفتار

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک (کین)

سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر نے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے