نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ شاید نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بالکل ٹھیک کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور صحیح جماعت کو صحیح مینڈیٹ مل گیا تو معاشی لحاظ سے ملک میں بہت بہتری آسکتی ہے۔

پروگرام کے دوران خورشید شاہ نے تجویز دی کہ نگران حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں غیر معمولی حد تک اوپر چلی گئی ہیں، اس میں دیکھنا پڑے گا کہ کچھ ٹیکسز کم کرکے عوام کو کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کی استطاعت سے زیادہ بل آرہے ہیں، اگر ہم شروع سے توجہ دیتے اور توانائی کی پیداوار کے دیگر ذرائع استعمال کرتے تو یہ دن آج ہمیں نہ دیکھنے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں فی یونٹ 4 روپے کم کیا جاسکتا تھا لیکن یہ نہیں ہو سکا، اب بھی اگر نگران حکومت چاہے تو فی یونٹ 15 روپے کم کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں نظام کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کا اعتماد بحال ہوجائے تو میں نہیں سمجھتا کہ ملک کے حالات ایسے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری، سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور

🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اور رواداری ختم ہو رہی ہے:نیویارک ٹائمز

🗓️ 13 فروری 2023کشمیر: (سچ خبریں) لیڈیا پولگرین نیویارک ٹائمز میں لکھتی ہیں کہ نریندر

ہائیکورٹ ججز کے الزامات: انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، جسٹس(ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہائیکورٹ ججوں کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانےکی

واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟

🗓️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے

حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صدر راج کے دوران 933کشمیری شہید

🗓️ 14 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید

🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے