نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

🗓️

لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کےدیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

حلف برداری کی تقریب جب جاری تھی تو گورنر پنجاب عمر چیمہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ‘غنڈہ گردی’ کا نوٹس لیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘غیر آئینی طریقے سے جعلی وزیراعلیٰ کا ڈراما رچایا جارہا ہے.

خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر حلف لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے حمزہ شہباز کے عہدے کا چارج سنبھالنے کا اعلامیہ بھی جاری ہوچکا ہے۔

نوٹیفکیشن میں چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کا آفس استعمال کرنے سے فوری طور پر روک دیا گیا۔

علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔

حمزہ شہباز تقریب حلف برداری کے بعد اپنے دفتر ایٹ کلب پہنچے جہاں انہیں پنجاب پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

حمزہ شہباز 16 اپریل کو 197 ووٹس کے ساتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، تاہم گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے ان سے حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے وزیر اعظم کو استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد استعفیٰ منظور نہیں کیا جاسکتا اور یہ غیر آئینی تھا۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے سامنے پیش کی جانے والی لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور ’حقائق‘ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی صداقت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھتے ہوئے سیکریٹری کی رپورٹ پر ان کا بیانیہ طلب کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور دیگر حقائق کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد کروانے کے حوالے سے میرا ذہن تذبذب کا شکار ہے‘۔

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم دو بار عدالتی فیصلوں کے باوجود بھی حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا گیا تھا۔

21 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ نے عارف علوی کو ہدایت جاری کی تھی کہ گورنر پنجاب موجود نہیں تو حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے نمائندے اور جگہ کا تعین کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے

شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون

🗓️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے امید واروں کے لسٹ جاری کر دی

🗓️ 12 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

عمران خان نے اپنے محسن جنرل باجوہ کو بھی گالیاں دیں، خواجہ آصف

🗓️ 11 دسمبر 2022سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید

سعودی عرب میں تعینات سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 18 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی

تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ

🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں:     تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز

لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج، مسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

🗓️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:   جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے