?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتی کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے جو معاشروں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ایک پرامن، مضبوط اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک
مئی
فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم
فروری
کیا ترکی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے؟
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: S-400 میزائل سسٹم کے بارے میں ٹام بارک کے واضح
دسمبر
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
صیہونی حکومت کو مستقبل قریب میں بہت سی حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا:جہاد اسلامی
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے
اپریل
باکو میں مذاکرات کے آغاز سے قبل شامی حکومت کے لیے تل ابیب کی عجیب پیشگی شرط
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: شام اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جمعرات کو آذربائیجان کے
جولائی
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
میدویدیف کی یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روسی اثاثوں پر تنقید
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے روسی اثاثوں
دسمبر