?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی خطے میں نفرت کی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ عید الضحی کی پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، نہ پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنے دیں نہ پانی سے کھیل کھیلنے دے گے، ایسا کرنے کے لئے ضروری ہے ترجیحی بنیادوں پر دیامر باشا ڈیم کی تعمیر مکمل کی جائے، جس سے پاکستان کو 6 ملین ایکڑ زائد پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا ہوں آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریند مودی کی شکست سے ہو گا، وہ صرف اپنی شکست چھپانے کے لئے نت نئی تعمیلیں بیان کر رہے ہیں جو انتقامی نفرت کی سیاست ملک اور خطے میں شروع کی تھی اب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چند دنوں میں نیا بجٹ پیش کیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہو گی مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے جس کے تحت ہم نے ایک سال میں ملک کی معیشت میں استحکام حاصل کیا ہے، یکم اپریل 2022 کو پچھلی حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم حکومت اور ایک سال مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کر کے کوشش کی ہے، پاکستان معیشت میں مالیاتی استحکام لایا جائے، بینکوں کا پالیسی ریٹ 23 فیصد سے 11 فیصد پر آچکا ہے مزید کمی کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ضرورت یہ ہے ہم استحکام کو برقرار رکھتے، پاکستان کی معیشت کو پائیدار راستے کی ترقی پر ڈالیں، حکومت نے اس بجٹ میں جو تجاویز دی ہیں کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالا جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب
مئی
ایک سال کے اندر نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؛امریکی سینئر افسر کا حیران کن بیان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سینئر امریکی افسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر
جولائی
عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس
مارچ
سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے
اکتوبر
اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف
نومبر
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دہشت گردی جاری، بین الاقوامی میڈیا کی عمارت کو تباہ کردیا گیا
?️ 16 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل
مئی
میڈیکل رپورٹ میں تشدد چھپانے کی کوشش کی گئی
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی
نومبر
پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا
دسمبر