نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری

نسلہ ٹاور کی مسماری میں کام تیزی سے جاری

?️

کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لئے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے اور اس  کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹس کی کاپی اخبارات میں شائع ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق او سی کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے رہائشیوں کو پندرہ دن کے اندر سامان نکال کر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وی او اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو فائنل نوٹسسز کے ساتھ نوٹس کی کاپی اخبارات میں بھی شائع کرادی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔

نوٹس میں کہا ہے کہ کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

?️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

امریکی میڈیا: ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس جنگ جیت رہا ہے

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سینئر یورپی

سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے

?️ 25 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں

عراق میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ میں خطرے کے سائرن

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بغداد ائر پورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے

بائیڈن نے نیتن یاہو کو حرامزادہ کہا

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ووڈورڈ کی نئی کتاب کے مطابق، بائیڈن نے اسرائیلی فوج کے

برہنہ قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کا ناٹک ختم

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تین روز قبل صیہونی حکومت نے ایک اسکول میں پناہ لینے

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے