نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردی گئیں۔ اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نادرا سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ مکمل محفوظ ہے، پاک بھارت کشیدگی میں نادرا کے ریکارڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی، ادارے کی جانب سے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسل جاری کرتی ہیں، ب فارم میں بچوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (سی آر سی) 3 سال کے بچوں تک پرانے طریقے پرہوگا، تاہم 3 سال سے بڑے بچوں کے سی آر سی پر تصویر اور بائیو میٹرک ہوگی، 10 سے 18 سال تک نیا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ تصویر اور بائیومیٹرک ہو گا، پہلے سے بنے ب فارم برقرار رہیں گے، تاہم پاسپورٹ بنانے کیلئے نیا سی آر سی بنوانا ہوگا۔

ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (ایف آر سی) کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کیلئے قابل قبول ہوگا، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ خاندان کی مختلف کیٹیگریز کے مطابق ہوگا، ایف آر سی میں کسی بھی غلطی کو درست کیا جا سکتا ہے جب کہ شادی شدہ خواتین مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں، غیر قانونی طور پر حاصل شناختی کارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کیے جا سکتے ہیں، رضاکارانہ طور پر غیر قانونی شناختی کارڈ واپس کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ نادرا یعنی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈز جاری کرنے کا ذمہ دار ہے، اس مقصد کے لیے نادرا کا قیام 2000ء میں عمل میں لایا گیا، اس کا بنیادی کام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا بیس بنانا اور انہیں قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جاری کرنا ہے اس لیے اپنے قیام کے بعد سے نادرا پاکستان میں شہریوں کی شناخت اور رجسٹریشن کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، نادرا شناختی کارڈ بنانے کے علاوہ مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتا ہے جن میں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (سی آر سی) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی ) کا اجراء نمایاں ہے۔

مشہور خبریں۔

جیفری ایپسٹین کو ٹرمپ کا متنازع خط سامنے آگیا

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس نے ایک خط جاری کیا

یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے

۲۰۲۵ میں امریکہ،  ٹرمپ کے دوسرے دور کی بڑی اور متنازع جھلکیاں

?️ 31 دسمبر 2025 ۲۰۲۵ میں امریکہ، ٹرمپ کے دوسرے دور کی بڑی اور متنازع

پاکستان: ہم علاقائی پیش رفت پر ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر اعظم

نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں

?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی

امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم

?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب چار اکتوبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے