?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے نئے کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھائی گئی ہے۔
سوئی سدرن نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو گیس کنکشن پر پابندی دسمبر 2021 میں لگائی گئی تھی ۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیکٹر کیلئے گیس کے نئے کنکشنزصرف آر ایل این جی بیسڈ ہوں گے۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے نومبر 2021کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔اسی طرح اوگرا نے بھی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیلئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کر دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشن لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا تھا کہ جن ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے وہاں کنکشن لگائے جاسکیں گے۔حکا م کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پرانی آبادیوں کے گھروں کیلئے پالیسی وضع نہیں کی گئی، اس وقت نئے گیس کنکشن کی 42لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں۔ چند روز قبل میڈیا میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے آئندہ دس سے بارہ ہفتوں کے دوران سوئی گیس کنکشنوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
جس کے بعد ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا اور میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔ گیس کی قلت کی وجہ سے نومبر میں پابندی لگائی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا۔یہ پابندی گیس کی قلت اور کم پریشر کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی گئی تھی۔جس کی وجہ سے گھریلو صارفین گیس سے محروم رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا نتیجہ ہے: عراقچی
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، اور ڈاکٹر
اپریل
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے:روس
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا
نومبر
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2
دسمبر
امریکہ کا ممالک کی داخلی امور میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کا دیرینہ ریکارڈ ہے: کیوبا
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: کیوبا کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب
جولائی
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
جولائی
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
?️ 20 جولائی 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں
جولائی
ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا
اگست