نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل۔ اسٹیٹ بینک

کرنسی نوٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے پیر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہے اور کابینہ کی منظوری ملتے ہی چھپائی شروع کر دی جائے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق، “نئے ڈیزائن کے بینک نوٹس کی چھپائی کا عمل کافی آگے بڑھ چکا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد جلد چھپائی شروع کر دی جائے گی، اور دو سے تین مختلف مالیت کے نوٹس بیک وقت چھاپے جائیں گے۔”

جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹس اس وقت گردش میں لائے جائیں گے جب مرکزی بینک موجودہ کرنسی نوٹس کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کے لیے مناسب اسٹاک حاصل کر لے گا۔

تاہم گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ واضح نہیں کیا کہ سب سے پہلے کن مالیت کے نوٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹس زیر گردش ہیں۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، جنہیں بعد ازاں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران سے معاہدے کے لیے تیار: Axios  

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے شائع ہونے

اس بار مقبوضہ حیفا کا بجلی گھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے فلسطینی عوام

استنبول تباہ کن زلزلے کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا سنگین انتباہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے ترکی

دوحہ سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی گروپوں کا پیغام؛ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل پر زور

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ سربراہی اجلاس میں شریک عرب اسلامی برادری کے رہنماؤں

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا

بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ

?️ 3 مئی 2022سچ خبریں:  روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے

ایران کے معاہدے سے نیتن یاہو کسی بھی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام 

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے اعلان کیا

بحرین میں نئے دھماکوں کی آواز

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: عرب ذرائع بحرین میں جاری دھماکوں کی خبر دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے