اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت حاصل ہوگئی، جس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئےچیئرمین کے تقرر تک کام جاری رکھ سکیں گے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے نتیجےمیں نیب آرڈیننس باضابطہ طور پر نافذ ہوگیا ہے، آرڈیننس کے تحت صدر کو احتساب عدالت کےجج کو ہٹانےکا اختیار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس گزٹ آف پاکستان میں شامل کردیا گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن کےبعد نئےآرڈیننس کوحتمی قانون کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔جس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئےچیئرمین کے تقرر تک کام جاری رکھ سکیں گے، گزٹ نوٹیفکیشن کے نتیجےمیں نیب آرڈیننس باضابطہ طور پر نافذ ہوگیا ہے۔نیب آرڈیننس6 اکتوبرکو جاری کیا گیا تھا تاہم اپوزیشن نے نیب آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے صدرنے آرٹیکل89 کے تحت قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا ، صدارتی آرڈیننس کی مدد سے 1999 کے آرڈیننس کےسیکشن5 میں بھی ترمیم کی گئی۔جس کے تحت صدر اور چیف جسٹس کی مشاورت سےاحتساب عدالتوں کاقیام عمل میں لایا جائے گا، چیف جسٹس ہائیکورٹس کی مشاورت کے بعد احتساب عدالت کاجج تعینات کیاجائے، احتساب عدالت جج کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی، آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس کی مشاورت سے صدر کو احتساب عدالت کےجج کو ہٹانےکا اختیار ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت 1999 کے آرڈیننس کے سیکشن 6 میں بھی ترمیم کی گئی، جس کے تحت صدر قائد ایوان اور قائدحزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات کریں گے ، قائد ایوان قائد حزب اختلاف میں اتفاق رائے نہ ہونے پر نام پارلیمانی کمیٹی جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کی جانب سے عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید، پی ٹی آئی برہم
جون
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
اپریل
یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ
نومبر
ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا دفاعی نظام تیار کرلیا
اپریل
موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک
مارچ
مغربی ایشیا کا نیا سیاسی نقشہ
دسمبر
کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا
جولائی
انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر نمبروں کا کیا مطلب ہے؟
اگست