نئے مالی سال کیلیے 8 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سینیٹ کا ٹکٹ

🗓️

اسلام آباد: حکومت نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020-21ء کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے قریب مالیت کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے تاہم پیش کرنے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس میں 10 سے 15 فیصد بنیادی تنخواہ اضافہ کیا جائے گا باقی ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزارارب روپے سے زائد ہے جس میں سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3105 ارب روپے، دفاع کے لیے 1330 ارب، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے رکھنے، برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجاویزات ہیں جب کہ درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر کا رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا ہدف دو ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز ہے، ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالرمقرر ہو سکتا ہے، گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے ، سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے، جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے، افراط زرکا ہدف 8 فیصد رکھنے، صنعتی شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.8 فیصد رکھنے، مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

تہران میں اسماعیل ھنیہ کا بزدلانہ قتل

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل پبلک ریلیشنز

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے

🗓️ 31 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت

مقاومتی ڈرون کے مقابل میں تل ابیب پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  سائٹ العربی الجدید نے آج ایک رپورٹ میں نئے میزائلوں

فلسطین تنازع: ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب نے لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بماری اور حماس کے اسرائیل

لاذقیہ میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان

🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے لاذقیہ صوبے میں واقع شہر جبلة میں شامی سیکیورٹی

کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے