نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی تحریک تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی اور اسمبلی قوانین کے مطابق برطرف وزیراعظم کی جگہ نئے قائد ایوان کا تقرر فوری طور پر کیا جانا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے تقرر کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 2 بجے طلب کر رکھا ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، خورشید شاہ، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے جمع کرائے جبکہ شہباز شریف خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پہنچ گئے۔

ہر سیاسی جماعت نے شہباز شریف کے بطور قائد ایوان کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کاغذاتی نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر2 بجے کے بجائے سہہ پہر 4 بجے کر دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4:30 بجے کی جائے گی۔

 یاد رہے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

مشہور خبریں۔

شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی

🗓️ 25 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی

کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش

🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر

اسرائیلی دشمن کو بھرپور جنگ کے لیے تیار کریں: حماس

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک (حماس) کے رہنماوں میں سے ایک

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

🗓️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی

بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے