اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین پروگرامز سے ہے، نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، ان شاءللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔
گذشتہ روز پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس موقع پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے ڈیزائن اور ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرز کے عزم اور تکنیکی مہارتوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ یلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت سمیت ملک کے اہم رہنماؤں نے بھی اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی تھی۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان
ستمبر
گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی
دسمبر
حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے
جون
صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھا، پہلی بیوی کو اخبار کی خبر سے علم ہوا، سید نور
فروری
مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال
دسمبر
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
جولائی
کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے
اگست
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی کانفرنس
جون