ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا، عدالتیں پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لیں، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، پی ڈی ایم والے سردیوں میں باہر اور گرمیوں میں غائب ہونے والے برساتی مینڈک ہیں۔
انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کروانے لازمی ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے تمام ضمنی انتخاب ای وی ایم پر لازمی ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہےکہ حکومت اس کو فنڈ نہیں دے سکے گی، وزیرقانون کی رائے بھی ہےکہ حکومت صرف ای وی ایم پر انتخابات کیلئے فنڈ دے سکےگی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ انتخابات کو فوری ای وی ایم پر شفٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کرکے ایکشن لے۔ حیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1443، کراچی میں 1404 روپے کا ہے، سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے، اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، کابینہ کےاجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔

مشہور خبریں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم

عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا، ڈرامہ کر رہا ہے، رانا ثنااللہ

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

سیالکوٹ سانحہ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو

ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے

افغانستان کے بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلام آباد میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے

کینیڈا نے اپنے شہریوں سے مقبوضہ علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اس ملک کے شہریوں کے لیے

سینٹ کام کے کمانڈر اسرائیل کے دورے پر کیوں جا رہے ہیں؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا آج

27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔ فیصل واوڈا

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاسی رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے