?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی، مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے، مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم نے مسلم لیگ ن اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے، ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن میں بیٹھے گی، اگر پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔


مشہور خبریں۔
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں
دسمبر
الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ (ن) کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے 2 ماہ کی مہلت
?️ 12 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو 14 مارچ
جنوری
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
واشنگٹن کی یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جیسے ہی یوکرین کا بحران اور ملک میں روس کی
اپریل
پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریکوڈک منصوبے سے
نومبر
دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چوہدری پرویز الہٰی کا اتحادی ہونا اور وزیر اعلیٰ
دسمبر
2023 میں صیہونیوں کو درپیش چیلنجز
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں صیہونیوں کو ایسی حالت میں نئے چیلنجز کا سامنا
جنوری