میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔عمران خان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا، روس کا ایک مؤقف ‏اورمغرب کا دوسرا مؤقف ہے میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ‏ہیں مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر انٹرویو میں کہا کہ روس کا ایک مؤقف ‏اورمغرب کا دوسرا مؤقف ہے میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا، روس کی ہمیں ضرورت تھی ‏کیونکہ تیل، گیس اورسستا گندم خریدنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے ہم نے ملٹری ہارڈویئر بھی خریدنا تھا کیونکہ ہمیں ضرورت تھی۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں نیوٹرلز کو سمجھایا بھی بڑی مشکل سے معیشت سنبھالی ہے، نیوٹرلزکو کہا سازش کو ‏ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گا اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں معیشت تباہ ہوجائے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں کیا اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاؤں گا میرادل ہی غلامی نہیں مانتا امریکا سے برابری کی ‏سطح پربات کریں توعزت کرتے ہیں ان کے پاؤں میں گریں گے تومزید رونداجائے گا جیسے چیری بلاسم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں‌ کہا امریکا سےتعلقات ختم کردیں لیکن اچھے تعلقات اورغلامی میں فرق ہوتا ہے امریکا چاہتا ‏تھا روس نہ جائیں اوراڈے دے دیں جو میں نہیں مانا ڈومور کے ساتھ ہمیں ذلیل کیا گیا اور کہا گیا یہ دوغلے ہیں اگر ہم کسی اور جنگ ‏میں شرکت کرتے تو ترقی بھول جاتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بند کمرے میں فیصلہ کیا گیا اب عمران خان کو راستے سےہٹانا چاہیے مجھے سازش کا پتہ چل گیا اسی لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی اورمحفوظ جگہ پہنچادی ویڈیو میں سازش کے تمام کرداروں کا واضح ذکر کیا ہے، اللہ پر ایمان ہے میری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آیا تومیرے 3 نکات تھے آج بھی ان پرکھڑا ہوں، خودداری، عدل وانصاف اور فلاحی ریاست میرے نکات تھے اگر مجھے ملک کی خودداری پرسمجھوتا کرنا تھا تو اچھا ہوتا وزیراعظم نہ ہی بنتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں یہ کہے آپ روس نہیں جاسکتے وہ کون ہوتے ہیں اگر بھارت امریکا کا پارٹنر ہے وہ روس سے تیل خریدسکتا ہےتو ہم کیوں نہیں یہ بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بھی بناتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں روس نہ جانا انہوں نے بھارت کو معاشی پارٹنربنالیا ہمیں کہتے ہیں چین سے تعلقات زیادہ بڑھالیے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں انتخابی مہم چلاوں گا انشا اللہ پیپلزپارٹی کو شکست دوں گا یہ لوگ خوف، ڈرا دھمکا کر ،پیسے چلا کرسیاست کررہے ہوتے ہیں میں عام انتخابات کے بعد پارٹی میں بڑے لیول پر انتخابات کراؤں گا، مرادسعید، شاہد خٹک آئی ایس ایف سے آئے ہوئے لیڈر ہیں ہماری پارٹی میں آئی ایس ایف سے میرٹ پر مزید لوگ اوپر آرہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف جنگ اور محاصرہ کا مطلب ہماری موت : صہیونی اسیر

🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز نے کل رات غزہ کے خلاف جنگ کی شروعات

کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے

مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی

🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی

صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں

موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت  کے کمیشن کی جانب سے کی جانے

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری

پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری

🗓️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے