?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میگا کرپشن اسکینڈل کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں کل اہم پیشرفت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو کل کارروائی کے دوران اہم دستاویزات ملے۔ نئی پیشرفت میں بہت زیادہ رقم کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ اسپتال کو بطور فرنٹ آفس کے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اور اسپتال کی ایمبولینس کو متعلقہ دستاویزات کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے چھاپے کے دوران بہت سی چیزیں سامنے آئیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ابتدائی تحقیقات ہیں اور مزید رقم سامنے آئے گی۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم باہر بھیج کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ اور منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ایف آئی اے ٹیم نے ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی تو پھر ریکارڈ کو جلانے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ کرپشن کا بہت بڑا کیس ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پیشرفت ہو گی۔ اس دھندے میں ملوث افراد خود کو قانون کے حوالے کریں۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے یمن میں غیر ملکی کرائے کے فوجی
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مستعفی حکومت کے سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا
جولائی
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
ملک بھر میں پھر سے کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے
فروری
تاریخ غزہ کے بحران میں امریکی کردار کو کبھی نہیں بھولے گی؛امریکی سینیٹرز کا انتباہ
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور کرس مرفی نے غزہ میں
مئی
پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی
جولائی
ایران اور سعودی عرب مشترکہ تعاون کے خواہاں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے
فروری
جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152
جنوری
دوست ممالک سے بات چیت میں سپہ سالار نے بھی بے پناہ کاوشیں کیں، وزیر اعظم
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی
اپریل