?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن کمیٹی کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے دو سمری موصول ہونے کے باوجود وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، جس میں پہلے شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو نامزد افراد کی تقرری کی درخواست کی گئی اور دوسری میں کمیٹی کی مدت میں دو چار ہفتے کی توسیع کی درخواست کی گئی۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں عبوری انتظامی کمیٹی گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی جس نے پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو معزول کر دیا تھا اور بورڈ کا 2019 کا آئین منسوخ کرتے ہوئے اس کی جگہ 2014 کے چارٹر کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔
اس وقت وزیر اعظم آفس نے انتظامی کمیٹی کے لیے چار ماہ کی مدت کا تعین کیا تھا جو موجودہ آئین کے بورڈ آف گورنرز کی تحلیل کی صورت میں مطلوبہ مدت سے دو ماہ کم ہے۔
نجم سیٹھی اور ان کی انتظامی کمیٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں ابہام کا زیادہ طویل ہونے کا امکان نہیں ہے اور امکان ہے کہ اسے دو ماہ کی توسیع دے دی جائے گی۔
ڈان کا ماننا ہے کہ بورڈ آف گورنرز اگلے دو ہفتوں کے اندر تشکیل دے دیے جائیں گے جس میں بہت سے محکمے 2014 کے آئین کے مطابق اپنے ریجن اور محکمے کا اسٹرکچر ترتیب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایک بار بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے کے بعد ریجنز کے چار منتخب صدور اور پی سی بی سے وابستہ بہت سے محکمے پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر وزیر اعظم بورڈ آف گورنرز کے لیے اپنے دو نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیں کیونکہ یہ غالباً مئی کے پہلے ہفتے تک تشکیل دے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ 43 چھوٹے اور بڑے محکمے پہلے ہی اپنی کرکٹ ٹیموں کو بحال کر چکے ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں بورڈ آف گورنرز کی تکمیل میں کوئی بڑا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
?️ 28 اکتوبر 2025ریاض: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی
اکتوبر
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر
غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے
جنوری
صیہونی حکومت اپنے اہداف میں ناکام
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے مختصر الفاظ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ
اکتوبر
اسرائیلی قیدیوں کو شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ
دسمبر
یورپی یونین کو روس کے ساتھ تعاون ختم کرنے سے ایک ٹریلین یورو سے زائد کا نقصان
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے انکشاف کیا ہے
اگست
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں نو افراد ہلاک
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے امریکی
اگست
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں
فروری