🗓️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔
چوپدری شجاعت نے پرویز الہیٰ سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں بیان دیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ان کے چوہدری پرویز الہی کے امیدوار ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
ادلب کے شمال میں ترک گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: المیادین نیوز ویب سائٹ نے شام میں ادلب کے شمالی
جون
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ تہران اور ریاض
جولائی
جنوبی کوریا میں ڈرون ریسنگ چمپین شب کا آغاز
🗓️ 30 مارچ 2021سیول(سچ خبریں) ہواؤں میں اڑنے کا شوق سب کو رہتا ہے اس
مارچ
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل
اکتوبر
نیب ترامیم کیس: کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے، جسٹس منصور علی شاہ
🗓️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
نومبر
افغان خاندانوں کے قرضوں میں گزشتہ 4 سالوں میں 6 گنا اضافہ: اوچا
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے OCHA دفتر نے بدھ کو ایک
فروری