?️
لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ،ایران اور پاکستان کی عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں ،یہاں کی عوام میں دین کے حوالے سے خاص قسم کے جذبات پائے جاتے ہیںجبکہ دونوں ممالک کے عوام انقلابی انداز کی وجہ سے بھی ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق ،مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ،میں نے یہ دیکھا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے اندر خاص قسم کے جذبات اور وابستگی پائی جاتی ہے جو ہمیں آپس میں جوڑے رکھتی ہے ۔
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی جلسہ منعقد کیا جاتااور میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتالیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو پایا ۔ پاکستان کے عوام کا بھی انقلابی انداز ہے اور اس لحاظ سے یہ ہمارے نزدیک ہیں ، یہاں کے عوام میں بھی دین کے حوالے سے خاص جذبات پائے جاتے ہیں جو بڑے دیدنی ہیں۔میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان کے لوگوں اور اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں، یہاں کے عوام میں واقعتا دشمن کو پہچاننے اور جاننے کی خوبی موجود ہے ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت بہت اہم ہے ، وہ ایسی شخصیت تھے جو استعما ر کے سامنے کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پیغام دیا کہ کس طرح اس کے سامنے کھڑے ہونا ہے ۔علامہ اقبال بزرگ و بالا ہستی تھے ، انہوں نے ساری زندگی خدا کے لئے گزاری اس لئے ہم ان کے قائل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اہل پاکستان پر سلامتی اور سلام پیش کرتا ہوں خصوصاً اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان ایران دوستی زندہ باد۔


مشہور خبریں۔
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
طیبہ گل الزامات: ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر
جولائی
مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملاقات کی دعوت دے دی
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز
دسمبر
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ احسن اقبال
?️ 3 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی
نومبر
ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
?️ 2 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 6 مارچ 2026سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
مارچ
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار
?️ 21 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے اسرائیل اور حماس کے
مئی
عراقی پارلیمانی انتخابات؛ عمومی ساخت اور اس کی اہمیت کی وجوہات
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی نظام پارلیمانی اور وفاقی ہے، یعنی عوام براہ
نومبر