میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے، اس سے کہیں سخت جواب ملے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے، میر علی میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی

?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ

سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی

امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ

کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب

زیلینسکی بدعنوانی کا شکار

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے