میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہےبیان میں کہا گیا کہ ترقی کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کو پاک فوج کا چیف آف لاجسٹکس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوشن، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج میں وقتاً فوقتاً افسران کی تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں، گزشتہ سال جون میں نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

اس سے قبل مارچ میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔مارچ 2020 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک میں بحرانی حالات کا انتباہ جاری کردیا

?️ 25 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی

عرب ممالک کا امریکہ پر غصہ، ٹرمپ کی درخواستوں کی مخالفت میں اضافہ

?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:خطے میں امریکہ کے اتحادی ممالک جنگ کے طول پکڑنے پر

پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ

?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی

پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی

?️ 15 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ

ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے

?️ 19 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز

1993 سے 1996 کے دوران جب یہ پراپرٹیز خریدی جارہی تھیں اس میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں

?️ 20 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن

بینیٹ کی صیہونی وزیر پر کڑی تنقید 

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیت نے واضح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے