میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بن گئے

?️

کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل 2023 کی منظوری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب واٹر بورڈ کے چیئرمین بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی نے 8 جون کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل 2023 منظور کیا تھا تاکہ ادارے کو ایک کارپوریشن اور منافع بخش یوٹیلیٹی میں تبدیل کرنے کے علاوہ اسے شہر میں پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل بنایا جائے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کارپوریشن میں تبدیل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب میئر اس واٹر یوٹیلیٹی کے چیئرمین ہوں گے جس کے پاس شہر میں پانی کی قلت اور سیوریج کے مسائل کی نگرانی کا اختیار ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ جو اس سے قبل کے ڈبلیو ایس بی کے چیئرمین تھے، نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے کراچی کے میئر کے اختیارات میں اضافہ صرف عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات تفویض کرتی رہے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے ڈبلیو ایس بی کو کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کی مقامی حکومتوں کو منتقلی عوام کو سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ ہوگی۔

نئے قانون کے مطابق شہر کا میئر یا کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کے ڈبلیو ایس سی کے بورڈ کا چیئرپرسن ہو گا۔

میئر کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی بورڈ کے پاس پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کو ٹھکانے لگانے اور اس مقصد کے لیے منصوبہ بندیوں و منصوبوں کی منظوری اور کارپوریشن کے ڈھانچے اور انتظام کا اختیار ہوگا۔

نیا قانون کارپوریشن کو پانی کی فراہمی، سیوریج کے انتظام یا کسی بھی ذیلی خدمات بشمول مواصلات، شکایات سمیت کم آمدنی والے علاقوں اور کچی آبادیوں کے تمام صارفین سے فیس اور چارجز کی وصولی کا اختیار بھی دیتا ہے۔

کراچی سیوریج اینڈ واٹر بورڈ کو ایک کارپوریشن میں تبدیل کیا گیا تاکہ یوٹیلیٹی کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کیا جا سکے اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

کے ڈبلیو ایس سی کے پاس بورڈ کی منظوری سے چار سال کی مدت کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا تقرر بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ کارپوریشن کو مضبوط تجارتی خطوط پر کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرمایہ کاری پر معقول منافع سمیت تمام آپریشنز اور دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے اس کی آمدن کافی ہے۔

کارپوریشن کو کسی بھی سرمایے کے اخراجات پورا کرنے اور پاکستان کے اندرونی یا بیرونی ذرائع سے قانون، قواعد یا ضوابط کے تحت اپنے کاموں کو انجام دینے کے لیے قرض لینے کا اختیار دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

شام کے شہر عفرین میں کار بم دھماکہ

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ حلب کے شمالی مضافاتی شہر عفرین شہر میں

17 صحافیوں کی ایک اسرائیلی جاسوس کمپنی کے خلاف شکایت

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ود آؤٹ بارڈرز رپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 صحافیوں نے

رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحی کا اعلان کر دیا گیا

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر

کراچی:بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے

?️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا

قومی اسمبلی: یونیورسٹیوں کے قیام کے بلوں پر وزیر تعلیم کا ’متعصبانہ رویہ‘ تنازع کا سبب بن گیا

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں یونیورسٹیوں کے قیام کے بل کے معاملے

لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

?️ 22 اگست 2021ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی

چیئرمین سینیٹ کی نشست کے جوڑتوڑ میں اپوزیشن ہوئی فعال

?️ 8 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ کی نشست کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے