مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔ اس حوالے سے  نے انہوں نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے سیاسی رابطے شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماہانہ50ہزارسےکم آمدن گھرانوں کوراشن کی خریداری پرسبسڈی ملےگی، پروگرام 15دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک15000سےزائدکریانہ اسٹورزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:  چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے

جسٹس یحیٰی آفریدی نے انتخابات کے التوا سے متعلق اپیلوں کو ’ناقابل سماعت‘ قرار دے دیا

🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو

مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا

🗓️ 19 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم

ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم

مغربی جمہوریت اور اقوام متحدہ غزہ میں مردہ ہو چکی ہے

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں

کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام

یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے