مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں،ہمارا آئی ایم ایف کا ہدف مکمل ہو گیا ہے،وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں،ملک میں مہنگائی ہوگی تو کون خوش ہوگا۔عابد شیر علی سمیت دیگر سے پوچھتا ہوں اگرغلط فیصلہ کیا ہے تو بتادیں،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ترجیح تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سری لنکا کے حالات بھی سب نے دیکھ لیے،مفتاح اسماعیل پر تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔

مئی کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کے چارجز اگست میں آئے،وزیراعظم شہبازشریف بجلی بلوں سے متعلق بہت پریشان تھے،55 فیصد صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے حامی بھرلی قطر کی دلچسپی ائیرپورٹس کی لانگ ٹرم لیز پر لینے میں ہے۔

قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،سرمایہ کاری کیلئے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے۔

قطر نے 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ بنا رہے تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی معاملات دیکھنے کیلئے آج ایک اور کمیٹی بنائی،ہمارا آئی ایم اےایف کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200 سے 300 یونٹ کے صارفین پر سہولت کیلئے کمیٹی غورکرے گی،مئی میں بجلی مہنگی بنی اورگرمی بھی بہت تھی،طلب میں اضافہ ہوگیا تھا 200 سے کم یونٹ والے صارفین کو اب بجلی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں،55 فیصد صارفین سے اس ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔

قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،سرمایہ کاری کیلئے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارا ت بھی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،قطر نے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے،آئی ایم ایف جلد پاکستان کو قرض فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے ایک قصبے پر طالبان کا قبضہ

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل سے 30 کلومیٹر دور نرخ

یوکرین کو 1.35 بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے انکشاف کیا کہ

شہباز گل کا ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا

?️ 13 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا ایک

یمن کا اسرائیل کے ناواتیم بیس پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے

یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں

انصاراللہ کے بارے میں امارات کی امریکہ سے درخواست

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان

حکومت کی گردشی قرض کم کرنے کیلئے بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب کے پیکیج پر بات چیت

?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اور بینکنگ ایسوسی ایشن نے

آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آرہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی مالیاتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے