?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہرسے بچاؤ کے لئے عوام کوانتباہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے، ایسے دفاتر کو سیل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 سے 28 اپریل تک صوبے میں کورونا مثبت کیسزکا تناسب 10.75 فیصد رہا ہے جب کہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اورباقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے۔
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے اور اس پر سخت اقدامات کرنے ہوں گے، کاروبار کے اوقات کارکو صبح 6 سے شام 6 بجے تک یقینی بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے کاروبار کے اوقات کے معاملے پر ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے، ایسے دفاتر کو سیل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا سندھ میں داخلہ منع ہے، اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو واپس جانے نہ دیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی نئی غلطی؛ سوئے ہوئے اہلکاروں سے اسلحہ کی چوری
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: آزاد صیہونی حکومت کے میڈیا نے نیگیف میں اس
ستمبر
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
فلسطینیوں کے پاس استقامت کے سوا کوئی چارہ نہیں: نصراللہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر
اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان
اپریل
کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مزید 12 امدادی ٹرک پہنچادیے گئے
?️ 12 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت
جنوری
پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ دورانِ حراست مبینہ بدسلوکی، نگران حکومتِ پنجاب، پولیس سے جواب طلب
?️ 1 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب اور پولیس سے
جون
امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: 17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت
جنوری