?️
پشاور (سچ خبریں) ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور سپیل کا آغاز ہوگیا، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد زخمی ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ صوابی کے علاقے داروڑی میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گھر ڈوب گئے، شہری جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے، 70 سے زائد محصور افراد کو سیلاب سے ریسکیو کرلیا گیا۔
صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں طوفانی بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے جانیں بچانے کے لیے چھتوں پر پناہ لی، سٹیفہ موڑ گدون میں سیلابی ریلے میں کئی لوگ پھنس کر رہ گئے، متاثرہ افراد نے جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ہے اور امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دور افتادہ پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں سرکوئی پایاں میں بھی مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب جانے سے 4 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ٹوپی ہسپتال لایا گیا ہے۔ طوفانی بارش کے بعد جہانگیرہ روڈ امبار و کنڈہ موڑ پر بھی ہر طرف پانی جمع ہوگیا، تورڈھیر میں نجی سکول کی دیوار منہدم ہوگئی، ایک مقام پر پوری وین چھت تک پانی میں ڈوب گئی۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔
ڈی سی صوابی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ
?️ 4 اگست 2022ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیسری بار اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 14 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام
مئی
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے
اگست
اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے
ستمبر
قدس آپریشن کے بعد صہیونیوں کی بوکھلایٹ؛ 60 فیصد فوج مغربی کنارے میں تعینات
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:جہاں نیتن یاہو نے قدس آپریشن کا مضبوط، فوری اور درست
جنوری
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل
?️ 3 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر
نومبر
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
ہر روز جنگ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 300 سے زائد
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: الصحفہ العالمیہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ القاباتی کے حوالے سے بتایا
نومبر