لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں بارشیں برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کئی شہروں میں تو طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کی وجہ سے دريائے چناب میں سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ دریائے چناب کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دوسری جانب جنوبی وزيرستان ميں طوفانی مون سون بارشوں کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی جس کے بعد سیلابی ریلے نے درجنوں مکانات تباہ کر دیے۔
وزیرستان کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہوئے اور کئی افراد ان حادثات کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بھی مون سون سسٹم جم کر برس رہا ہے۔ ماہرین موسمیات آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر چکے، ایسے میں این ڈی ایم اے نے تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کئی روز تک پاکستان میں موجود رہے گا اور بادل خوب برسیں گے۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے کئی ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں
جنوری
قابضین کا مقصد فلسطینی کاز کو تباہ کرنا ہے: آرچ بشپ
جنوری
یوکرین کے لیے 40 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر ٹرمپ کا اعتراض
مئی
صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت
جولائی
انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان
دسمبر
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
دسمبر
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
مئی
وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات
ستمبر