?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے عمران کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ فحاشی اور عریانی کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتا ہے ،عورت اور مرد کے لیے حجاب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان قرآن و حدیث کے مطابق تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو اور نہ کسی کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو، امریکہ کو اڈے نہ دینا احسن اقدام ہے اب ڈو مور نہیں بلکہ نو مور ہوگا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ جدید تعلیم دی جانی چاہئیے، بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کی جائے جب کہ ان زیادتیوں کی روک تھام کے لیے اسپیشل عدالتیں قائم کی جانی چاہئیں، زیادتی کے مجرم کے خلاف سرعام کارروائی ہونی چاہئیے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں اپوزیشن سمیت کئی خواتین نے بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات کہہ کر ہماری دل آزاری کی ہے، انہوں نے جنسی ہوس کو خواتین کے کپڑوں سے منسوب کر دیا ہے جبکہ ملک میں کم سن بچیوں کے ساتھ بھی جنسی استحصال کے واقعات ہو رہے ہیں، ایسے میں کیا بچیاں بھی مختصر کپڑے پہنتی ہیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر خواتین سے معافی مانگیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کا لباس سے متعلق بیان انتہائی افسوسناک اور متاثرہ خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کے بیان پر خواتین میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان دے کر مجرموں کا ساتھ اور خواتین کی توہین کی ہے۔ وزیراعظم کا بیان اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ خواتین پر ڈالنے کی کوشش ہے۔ موٹروے حادثے کے بعد کہا گیا کہ خواتین رات کو باہر نکلیں گی واقعات تو ہوں گے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی ذمہ دار خواتین خود ہیں۔ کیا آنے والے دنوں میں یہ کہا جائے گا کہ خواتین گھروں سے نکلیں ہی نہ تو واقعات بھی نہیں ہوں گے؟دوسری جانب حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے ریپ اور جنسی تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے تبصروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ”لبرل بریگیڈ” نے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی تعمیر نو میں کتنے سال لگیں گے؟
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی
فروری
مولانا فضل الرحمٰن کے گرینڈ الائنس پر خدشات دور کیے جاسکتے ہیں، پی ٹی آئی
?️ 17 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے
مارچ
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
مسجد الاقصی پر مسلسل دوسرے روز صیہونی حملے
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے قابض فوج کی حمایت
ستمبر
ایران کی قیادت میں نئے مشرق وسطیٰ کا ظہور!:ٹائمز آف اسرائیل
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بیجنگ کی حوصلہ افزائی
اپریل
ہم اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو اعلان کیا کہ ان
اگست
امریکہ کو یوکرین میں پراکسی جنگ بند کرنی چاہیے:کانگریس رکن
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ یہ ملک یوکرین
اپریل
ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران
اپریل