?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا ہے جو موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوپ27 کے موقع پر نئی تاریخ لکھی گئی ہے جس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔
ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی۔
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد ملے گی ۔ پیرس معاہدہ اور گرہن مارشل پلان کے مقابلہ میں کوپ 27نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ رقم کی ہے۔کوپ 27کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 اور8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ وزیراعظم "ڈیمیج اینڈ لاس” کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشین تھے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالہ پر مشتمل تھا ۔وزیراعظم نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت
ستمبر
ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند
جون
تل ابیب کی الٹی گنتی شروع
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے رکن عبدالسلام جحاف نے انٹرنیٹ پر ایک
جولائی
شنزو آبے کی آخری رسومات سے قبل ٹوکیو میں سخت حفاظتی اقدامات
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اس ملک
ستمبر
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 16 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) کامن ویلتھ کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے
ستمبر
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر
مارچ
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری